ابنا: العالم کی رپورٹ کےمطابق بحرین کے انسانی حقوق کے مرکز میں مذہبی آزادی کے سربراہ شیخ میثم السلمان نے اس ملک کے سرکاری اخبار الواسط پر الزام لگایا ہے کہ وہ آل خلیفہ کے حکم سے بحرینی معاشرے میں نفرت پھیلا رہا ہے جب کہ حکومتوں کا بنیادی کردار قوم کے مختلف طبقات کےدرمیان اتحاد و یکجہتی قائم کرنا ہے۔
شیخ میثم السلمان نے بحرین میں عوام کے مختلف طبقات کےدرمیان اتحاد و یکجہتی پرتاکید کرتے ہوئے سازشوں کوناکام بنانے کا مطالبہ کیا۔
بحرین میں فروری دوہزار گيارہ میں عوامی تحریک کے آغاز کے بعد سے غاصب آل خلیفہ حکومت مختلف طریقوں سے عوام کے درمیان تفرقہ اور قبائلی اختلافات پیدا کرکے بحرینی عوام کی انقلابی تحریک کو کمزور کرنے کی کوشش کرتی رہی ہے لیکن ملت بحرین اب تک حکومت کی ان سازشوں کو ناکام بناتے ہوئے اپنے مقاصد کےحصول تک پرامن مظاہرے جاری رکھنے پر تاکید کرتے ہیں۔
.......
/169